لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کے لئے اہل خانہ کا احتجاج

03 فروری, 2019 00:00

شیعیت نیوز: لاپتہ عزاداروں کی رہائی کیلئے کراچی سولجر بازار پر اسیران ملت کی بڑی تعداد میں فیملیز کی علامتی بھوک ہڑتال کی۔

تفصیلات کے مطابق لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے سولجربازار میں احتجاج کرتے ہوئے اپنا دیرانہ مطالبہ دہرایا ہے کہ انکے پیاروں کو بازیاب کروایا جائے۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک بھر سے سیکڑوں شیعہ جوان ، علماء ، اسکالر اور سماجی شخصیات کو بلا جرم و خطالاپتہ کیاہوا ہے، شیعہ عوام اور اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ ان افراد کو بازیاب کروایا جائے، اگر مجرم ہیں تو عدالت میں پیش کیا جائے۔

 

3:24 شام مارچ 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔