داعش کے خلاف سب کو مل کر صف آرا ہونا ہوگا، شاہ محمود قریشی

02 فروری, 2019 00:00

شیعیت نیوز: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ القاعدہ اور داعش کے خلاف ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا، داعش ایسی قوت ہے، جو خطے کو غیر مستحکم کرسکتی ہے، یہ افغانستان اور شام میں موجود ہے، میں نے چین، روس، امریکا، ایران، عمان سمیت مختلف ممالک کے دورے اور مذاکرات کئے، سب کا اتفاق ہے کہ داعش کو بڑھنا نہیں چاہیئے، اس کے خلاف سب کو مل کر صف آرا ہونا ہوگا۔

واضح رہے کہ داعش امریکا، اسرائیل اور آل سعودکی ناجائز اولاد ہے، شام و عراق میں داعش کی شکست کے بعد امریکا اور اسکے اتحاد ی افغانستان میں اسے پناہ دے رہے ہیں جسکا اگلا ہدف افغانستان میں داعش کو مضبوط کرکے پاکستان، روس اور ایران کو ڈسٹرب کرنا ہے، ایسے حالات میں پاکستان کوامریکااور آل سعود کی ہر چال سے باخبر رہنے کی ضرورت ہے۔

8:02 صبح مارچ 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔