آئی ایس او کے تحت نوین /دسویں طلبہ کے لئے پری بورڈ امتحانات کا انعقاد
شیعت نیوز: امامیہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے ذیلی ادارے امامیہ ایجوکیشن بورڈ کے تحت نوین اور دسوین کے طلبہ کے لئے پری بورڈ امتحانات کا انعقاد شہر کے مختلف علاقوں میں کیا جارہا ہے۔
پری بورڈ امتحانات میں شہر بھر سے تقریباً ہزاروں طلبہ شریک ہیں، آئی ایس او کراچی کے ترجمان کے مطابق پری بورڈ امتحانات پاکستان کے تعلیمی نظام اور اسکے ماتحت چلنے والے امتحانانی بورڈ کی طرز پر لیئے جاتے ہیں، تاکہ سالانہ امتحانات سے قبل طالب علم کو رہنمائی کی جاسکے اور وہ سالانہ امتحانات میں اعلیٰ کارکردگی دیکھائے۔
آئی ایس او کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان میںبلا رنگ ونسل و مذہب اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے، جسکا عملی نمونہ اپنی پری بورڈ امتحانات اور آئی ایس او کے دیگر تعلیمی پروجیکٹس ہیں۔








