پاکستان

ایم ڈبلیو ایم کے بعد اسلامی تحریک کی بھی وفاقی وزیر کشمیر و گلگت بلتستان سے ملاقات،تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

شیعیت نیوز: ایم ڈبلیو ایم کے بعد اسلامی تحریک کے وفد نے بھی وفاقی وزیر کشمیر و گلگت بلتستان امین گنڈاپور سے ملاقات کی اور تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے اعلی سطحی وفد نے وفاقی وزیرکشمیر و گلگت بلتستان امین گنڈاپورسے جی بی کے آئینی حقوق سمیت تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔

علامہ شیخ مرزاعلی نے وفاقی وزیر سے مطالبہ کیا کہ فوری طورپر گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دیا جائے اور خطے عوام کو احساس محرومی سےنجات دلائی جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین کے اعلی سطحی وفد نے بھی وفاقی وزیر سے ملاقات میں آئینی حقوق کا مطالبہ کیا تھا۔

گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی جنگ کا معنی خیز نتیجہ مشترکہ کوشیشوں اور اتحاد میں پوشیدہ ہے، اور یہی گلگت بلتستان کی عوام کی بھی خواہش ہے اور اسکے لئے تمام ملی جماعتوں کو مشترکہ کوشیش کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button