ایران

دشمن کے ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے شہید حسن باقری کی یاد میں منعقد اجلاس سے خطاب میں دفاع مقدس کو گرانقدر خزانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام دشمن کے ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دے گی ۔

انھوں نے کہا کہ دشمن اچھی طرح جانتا ہے کہ اگر اس نے ایرانی قوم کے خلاف کسی جارحیت کا ارتکاب کیا تو اسے ایرانی قوم کے منہ توڑجواب کا سامنا کرنا پڑےگا۔

جنرل باقری نے ایران کو برتر علاقائی طاقت قراریدتے ہوئے کہا کہ ایران کی طاقت صرف دفاعی نوعیت کی ہے ایران دشمن کے ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button