مقبوضہ فلسطین

بزدل صیہونی فوجیوں نے فلسطینی لڑکی پر گولیاں برسا دیں

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے سماح زہیر مبارک کو مشرقی بیت المقدس میں زعیم پاس کے قریب گولیاں مار دیں جس سے موقع پر ہی شہید ہو گئی۔
صیہونی فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ لڑکی غیر آتشیں ہتھیار سے ان پر حملہ کرنا چاہتی تھی۔
اسرائیلیی فوجیوں نے پیر کی رات بھی غرب اردن کے علاقے میں فائرنگ کر کے دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا۔
پچھلے چند ماہ کے دوران مغربی کنارے کے مختلف شہروں خاص طور سے رام اللہ، البیرہ اور بیت المقدس میں اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔
اسرائیلوں اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button