پاکستان

سانحہ شکارپور کو4سال مکمل ، وارثان شہداءتاحال حکومت سے انصاف کے منتظر

شیعیت نیوز: سانحہ مسجد وامام بارگاہ کربلائے معلیٰ شکارپور کو 4برس مکمل ہوگئے، وارثان شہداءتاحال حکومت سے انصاف کے منتظر ، شہداء کی برسی کے موقع پرعظمت شہداءکانفرنس کا فقید المثال انعقاد جاری ہےجس میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماءکونسل، آئی ایس اواور اصغریہ آرگنائزیشن کے قائدین سمیت ہزاروں افراد شریک ہیں، تفصیلات کے مطابق 30جنوری 2015پر نماز جمعہ کے دوران کالعدم تکفیری جماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے سفاک دہشتگردوں نے جامع مسجد وامام بارگاہ کربلائے معلیٰ شکارپور میں خودکش حملہ کرکے 65نمازیوں کو شہید جبکہ درجنوں نمازیوں کو زخمی کردیا تھا، سانحے کے بعد وارثان شہداءکمیٹی اور مجلس وحدت مسلمین نے قاتلوں کی گرفتاری اور شہداءکے لواحقین کے لئے انصاف کے حصول کی خاطر شکارپور تا کراچی 500کلومیٹر طویل لانگ مارچ کیاتھا اور اس وقت کی صوبائی حکومت کے ساتھ مذاکرات اور مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کے بعد لانگ مار چ اختتام پزیر ہواتھا لیکن حکمرانوں کا وہ وعدہ ہی کیا جو وفاہوجائے، آج تک پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور سائیں سرکار کا وارثان شہداءکے ساتھ قاتلوں کی گرفتاری، شہداءٹاور کی تعمیر، وارثان شہداءکی ملازمتوں ، مسجد وامام بارگاہ کی تعمیر نو ودیگر وعدوں میں سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نا ہوسکا اور آج بھی شہداءکے وراثان انصاف کے حصول کی خاطر دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button