امریکی اتحادی جنگی طیاروں کی بمباری 20 جاں بحق

19 جنوری, 2019 00:00

شام کے صوبہ دیر الزور میں امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہوائی حملہ دیر الزور کے مشرق میں الباغور تحتانی قصبہ پر کیا گیا۔

واضح رہے کہ شام کی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام مراسلوں میں بارہا امریکی اتحاد کے حملے بند کرائے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

4:32 شام مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔