مقبوضہ فلسطین

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم عروج پر، شہید نوجوانوں کے جنازے پر بھی فائرنگ

شیعیت نیوز: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض وجارح افواج نے مظالم کی تمام حدودپار کر ڈالی ہیں، 2 شہیدنوجوانوں کے جنازے پر بھی بھارتی فوج نے پیلٹ گن کے کارتوس چلا کر متعدد افراد کو زخمی کر دیا، تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کولگام کے علاقے یاری پورہ میں کٹہ پورہ کے مقام پر ہفتے کی شام کو محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کےدوران 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا، نوجوانوں کی شناخت زینت الاسلام اور شکیل احمد ڈار کے نام سے ہوئی، نوجوانوں کی شہادت پر علاقہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرے کئے۔ بھارتی فوجیوں نے مظاہرین اور نماز جنازہ کے شرکاء کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اور دہشت گردی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر بے دریغ براہ راست گولیاں برسائیں جس کے بعد مظاہرین اور قابض فوج کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، بھارتی فوجیوں نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے لوگوں کو شہید نوجوان کے جنازے میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی تاہم ہزاروں لوگ پابندیوں اور رکاوٹوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے شہید نوجوان کے آبائی گائوں پہنچے۔

بھارتی فوجیوں نے نماز جنازہ کے لیے جمع لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی، پیلٹ چلائے اور آنسو گیس کے گولے داغے جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجیوں کی فائرنگ سے ایک لڑکی بھی زخمی ہوئی۔ بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کر دی گئی، شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ شوپیاں میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، زیادہ افراد ہونے کی وجہ سے نمازجنازہ تین بار ادا کی گئی، نوجوانوں کی شہادت پر علاقے میں ہونے والے مظاہروں کو پھیلنے سے روکنے کیلئے قابض انتظامیہ نے سرینگر تا قاضی گنڈ چلنے والی ریل سروس بھی معطل کر دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button