قاتل بن سلمان کی متوقع پاکستان آمداور قاتل لدھیانوی کی سرکاری سرپرستی، شیعہ نسل کشی کے نئے باب کا آغاز

شیعیت نیوز: سعودی ولی عہد اور ہزاروں یمنی بے گناہ مسلمانوں کے قاتل محمد بن سلمان کی متوقع پاکستان آمد اور قاتل لدھیانوی کی سرکاری سرپرستی ،سال نو کے آغاز کیساتھ ہی شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ، کراچی ، کوئٹہ اور ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کی مختلف کاروائیوں میں دو شیعہ مسلمان شہید ، ایک زخمی ، تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری، رات گئے کورنگی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کورنگی یونٹ کے نائب صدر عاطف حسین کے والد فدا حسین شدید زخمی ہوگئے تھے، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے، فدا حسین پر کورنگی میں واقع شفاء کلینک پر فائرنگ کی گئی تھی۔ فدا حسین سال 2019ء میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے پہلے شیعہ مسلمان ہیں۔
ترجمان آئی ایس او پاکستان نے فدا حسین کی مظلومانہ شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے دہشتگردوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ ترجمان مجلس وحدت مسلمین نے بھی فدا حسین کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے سندھ حکومت مطالبہ کیا کہ فدا حسین کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔
دوسری جانب ڈیرہ غازی خان میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سےمکتب اہل بیت ؑ سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے سٹی نائب صدر راشد بخاری شدید زخمی،ٹراما سینٹر منتقل ڈاکٹرجان بچانے میں مصروف عمل، تفصیلات کے مطابق کراچی اور کوئٹہ میں شیعہ ٹارکٹ کلنگ کے مسلسل کاروائیوں کے بعد آج ڈیرہ غازی خان میں ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے مسلح دہشت گردوں نے سرمیں گولی مارکر راشد بخاری سٹی نائب صدر پی ٹی آئی کو شدید زخمی کردیا جبکہ دہشت گردموقع سے باآسانی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے،راشدبخاری کو فوری طور پرشدید تشویش ناک حالت میں ٹراما سینٹرمنتقل کردیا گیا ہے اور اس وقت ان کا آپریشن جاری ہے ، واضح رہے کہ سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان کی آمدکے اعلان کے بعد سے پاکستان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی ہے، دوسری جانب ریاستی ادارے ستر ہزار بے گناہ پاکستانیوں کے قاتل لدھیانوی کو مین سٹریم میں لانے اور اس کی ڈرائی کلینگ میں مصروف عمل دکھائی دیتے ہیں۔