عراق کی ارضی سالمیت پر اردوغان اور برہم صالح کی تاکید

04 جنوری, 2019 00:00

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے انقرہ میں عراق کے صدر برہم صالح کے ساتھ ایک مشترکہ کانفرنس میں کہا کہ عراق میں امن و استحکام کا قیام، اس ملک کی ارضی سالمیت کا تحفظ اورعراق کے ساتھ سیاسی اتحاد، ترکی کی بنیادی پالیسیوں میں شامل ہے۔انھوں نے عراق کے ساتھ ترکی کے تجارتی لین دین کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترکی، عراق کے ساتھ سولہ ارب ڈالر کے موجودہ تجارتی حجم کو بیس ارب ڈالر تک نچانا چاہتا ہے۔اس موقع پر عراق کے صدر برہم صالح نے بھی کہا کہ بغداد، عراق میں دہشت گردوں سے آزاد کرائے جانے والے علاقوں کی تعمیر نو میں ترکی کی شراکت کا خیرمقدم کرتا ہے۔واضح رہے کہ عراق کے صدر برہم صالح، جمعرات کو ترکی کے صدر کی دعوت پر انقرہ پہنچے۔ ان کے اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات اور علاقے کی صورت حال کے بارے میں گفتگو کرنا بتایا گیا ہے

 

7:59 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top