پاکستان

ڈی جی خان، میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ ، پی ٹی آئی کے شیعہ سٹی نائب صدر راشد بخاری شدید زخمی

شیعیت نیوز: ڈیرہ غازی خان میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سےمکتب اہل بیت ؑ سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے سٹی نائب صدر راشد بخاری شدید زخمی،ٹراما سینٹر منتقل ڈاکٹرجان بچانے میں مصروف عمل، تفصیلات کے مطابق کراچی اور کوئٹہ میں شیعہ ٹارکٹ کلنگ کے مسلسل کاروائیوں کے بعد آج ڈیرہ غازی خان میں ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے مسلح دہشت گردوں نے سرمیں گولی مارکر راشد بخاری سٹی نائب صدر پی ٹی آئی کو شدید زخمی کردیا جبکہ دہشت گردموقع سے باآسانی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے،راشدبخاری کو فوری طور پرشدید تشویش ناک حالت میں ٹراما سینٹرمنتقل کردیا گیا ہے اور اس وقت ان کا آپریشن جاری ہے ، واضح رہے کہ سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان کی آمدکے اعلان کے بعد سے پاکستان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی ہے، دوسری جانب ریاستی ادارے ستر ہزار بے گناہ پاکستانیوں کے قاتل لدھیانوی کو مین سٹریم میں لانے اور اس کی ڈرائی کلینگ میں مصروف عمل دکھائی دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button