پاکستان

کراچی،سال 2019کی پہلی شیعہ ٹارگٹ کلنگ، کورنگی میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے فداحسین شہید

شیعیت نیوز: شہر قائد میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری، رات گئے کورنگی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کورنگی یونٹ کے نائب صدر عاطف حسین کے والد فدا حسین شدید زخمی ہوگئے تھے، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے، فدا حسین پر کورنگی میں واقع شفاء کلینک پر فائرنگ کی گئی تھی۔ فدا حسین سال 2019ء میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے پہلے شیعہ مسلمان ہیں۔

ترجمان آئی ایس او پاکستان نے فدا حسین کی مظلومانہ شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے دہشتگردوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ ترجمان مجلس وحدت مسلمین نے بھی فدا حسین کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے سندھ حکومت مطالبہ کیا کہ فدا حسین کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button