افغانستان: داعش کے 16 دہشتگرد ہلاک

29 دسمبر, 2018 09:17

افغانستان کےصوبے ننگر ہار میں افغان فورسزنے ایک آپریشن کے دوران داعش خراسان کے 16دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

افغان فورسز نے یہ آپریشن ننگرہار کے ضلع آچن میں کیا، ہلاک دہشت گرد داعش خراسان کے خودکش اسکواڈ کا حصہ تھے۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ اس آپریشن میں مارے جانے والوں میں داعش کا کمانڈر خطاب بجواری بھی شامل ہے۔

ہلاک ہونے والے یہ دہشت گرد افغانستان میں خودکش حملوں کی منصوبہ بندی اور اس حوالے سے رابطہ سازی میں ملوث تھے۔

2:06 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top