علامہ راجہ ناصرعباس اور علامہ حسن ظفر کی شہید علی رضا عابدی کے والدین سے ملاقات , اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی

29 دسمبر, 2018 08:03

شیعیت نیوز: مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری و مولانا سید حسین ظفر نقوی کی آج بروز جمعہ شہید سید علی رضا عابدی کی رہائشگاہ کراچی پہ انکے اہل خانہ سے ملاقات اور تعزیت ۔ ملاقات کہ دوران شہید علی رضا عابدی کہ والد ، والدہ و ابل خانہ بھی موجود تھے ۔ اس موقع پہ شہید علی رضا عابدی کہ پرعزم والدین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے شہید فرزند کہ مشن کو جاری رکھیں گے اور ظالموں کہ سامنے کسی صورت سرنگوں نہیں ہونگے ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے شہید علی رضا عابدی کہ بہیہمانہ قتل کی شدید مذمت کرتےہوئے انکے قاتلوں کی گرفتاری کا فوری مطالبہ کیا اور انکے اہل خانہ کو اپنی طرف سے قاتلوں کی گرفتاری کہ لیے کئ جانے والی کوششوں میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ واضح رہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی شہید علی رضا عابدی کو ۲۵ دسمبر کی شب انکے گھر کہ بابر سفاک دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا اور فرارہوگئے تھے ۔ شہید علی رضا عابدی نے تمام قومی فورمز میں شیعہ گمشدگان ، شیعہ نسل کشی سمیت تمام اہم قومی موضوعات پہ آواز اٹھاتے رہے تھے ۔ وہ دہشتگردی و مذہبی انتہا پسندی بالخصوص کالعدم سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی کہ شدید مخالف جانے جاتے تھے ۔

12:37 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top