پاکستان

شہید علی رضا عابدی کی والدہ کا خوف سچ ثابت ہوگیا

شیعیت نیوز: تکفیریت اور انتہاپسندی کے خلاف ہمیشہ صدائے حق بلند کرنے والے شہید علی رضا عابدی کی والدہ محترمہ نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اپنے صاحبزادے کی عملی سیاست میں آنے پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ ایک ماں کی حیثیت سے وہ اپنے فرزند کہ سیاست میں آنے سے خوفزدہ ھیں لیکن انکو یقین ھے کہ انکا بیٹا انتہائی ایمانداری و دیانتداری سے اپنے شہر و وطن کی خدمت کرے گا۔

شہید علی رضا عابدی کی والدہ نے ابتک چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ انکے بچے بیرون ملک مقیم ہیں لیکن علی رضا ہماری خاطر یہاں موجود ہیں اور سیاست میں آکر خدمت بھی کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے بیٹے کی عملی سیاست میں آنے کے بعد سے ان کے حوالے سے پریشان رہتی ہوں۔

شہید علی رضا عابدی کی والدہ کا کہنا تھا کہ جب تک علی رضا رات کو گھر نہیں آجاتے مجھے نیند نہیں آتی۔ میں شدید خوفزدہ رہتی ہوں اور ان کے حوالے سے مختلف خدشات بھی ہیں۔

یقیناً اس ماں کا خدشہ سچ ہوگیا جب سفاک درندوں نے وطن کے بیٹے کو سرعام گولیوں سے چھلنی کردیا۔ ہاں ماں کا خوف اسکو پہلے ہی بتا چکا تھا کہ اس وطن میں خدمت و دیانتداری کا انجام موت ہے۔ ہاں اس خونی معاشرے میں محب وطن اور شیعہ اجتماعی سیاسی کردار ادا کرنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button