پاکستان

کسی جمہوری و اسلامی ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ماورائےعدالت کسی کو حراست میں قتل کرے، علامہ عابد حسینی

شیعیت نیوز: تحریک حسینی پاراچنار کے سربراہ اورسابق سینیٹر علامہ عابد حسینی کا ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو انٹرویومیں کہنا تھا کہ کسی بھی جمہوری ملک میں حکمرانوں کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اپنے شہریوں کو جرم بتائے بغیر گرفتار کریں، نہ ہی انکو یہ حق حاصل ہے کہ بیگناہ افراد پر عدالت کے ذریعے مقدمہ چلائے بغیر نامعلوم مقام میں طویل عرصہ تک رکھ کر انہیں ٹارچر کریں۔ خصوصاً اسلامی قانون کے تحت اسلامی معاشرے کے اندر زندگی گزارنے والے ہر فرد حتیٰ ایک غیر مسلم کو بھی عدالت میں کیس کرنیکا حق حاصل ہے، جبکہ پاکستان کو پتہ نہیں آج کل کیا بوا ہے کہ بیگناہ افراد پر کوئی مقدمہ چلائے بغیر ایک طویل عرصے تک نامعلوم مقامات پر رکھنے کا ایک رواج بنا ہے، یہ طریقہ قطعاً منصفانہ نہیں، بلکہ یہ ایک ظالمانہ اور غیر اسلامی طریقہ ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بے شک ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں شیعہ افراد کو لاپتہ کیا جاچکا ہے۔ بعض کو تو پانچ سال سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے۔ والدین اپنے پیاروں کے لئے پریشان ہیں۔ اس سلسلے میں تحریک حسینی نے فوجی اور سول حکمرانوں سے بار بار بات کی ہے اور ان پر واضح کیا ہے کہ یہ ظلم مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان لوگوں نے بار بار تعاون کے وعدے کئے، تاہم اسکا ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ بعض اہم ذمہ دار افراد کا تو یہ کہنا ہے کہ ہم اس سلسلے میں بے بس اور لاچار ہیں۔ جس سے تو یہی ظاہر ہوتا ہے کہ جب ایک اہم رینک کے لوگ بے بس ہیں، تو پھر واضح ہے کہ ملک پر انسانوں کا نہیں بلکہ جنات یا کسی خلائی مخلوق کی حکمرانی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button