دنیا

سعودی عرب اور امارات 331 ملین ڈالر ادا کریں،پینٹا گون

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزارت دفاع نے یمن جنگ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے جنگی طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے کی مد میں دونوں ممالک سے 331 ملین ڈالر کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی وزارت دفاع کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اتحادی طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے کی مد میں امریکہ کو 331 ملین ڈالر ادا کرنے ہیں۔ امریکی و زارت دفاع کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اس مبلغ کی ادائیگی کے سلسلے میں مذاکرات جاری ر کھے ہوئے ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button