دنیا

عراق سے فوجیں واپس بلانے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا

ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجیوں کی ملک کے لیے خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا عراق سے فوجیں واپس بلانے کا کوئی ارادہ نہیں، اگر ہم شام میں کچھ کرنا چاہتے ہیں تو عراق کواگلے محاذ کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔

ٹرمپ نے شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں کہا کہ بہت سے لوگ میری تائید کررہے ہیں،میں نے شروع سے ہی واضح کیا تھا کہ شام میں ہمارا مشن داعش کو اس کے مضبوط ٹھکانوں سے بے دخل کرنا ہے، 8 سال پہلے ہم وہاں صرف تین ماہ کے لیے گئے تھے لیکن پھر کبھی واپس نہ لوٹے،اب ہم خود کو صحیح کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے شام سے امریکہ فوجیں واپس بلانے کا اعلان کیا ہے جبکہ عراق میں 5000 امریکی فوجی تعینات ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button