عراق

بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارتخانہ پرمیزائلوں سے حملہ

عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارتخانے پر دو میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے جبکہ عرب ذرائع‏ نے گرین زون میں بڑے دھماکے کی خبـر دی ہے تاہم بعض دیگر ذرائع نے فائرنگ کی خبر دی ہے لیکن عراقی حکام نے ابھی تک ان خبـروں کی تائید یا تردید نہیں کی ہے ۔

عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں فائرنگ،دھماکے اور میزائل داغے جانے کی خبریں ایسے میں موصول ہو رہی ہیں کہ جب اس سے قبل امریکی صدرٹرمپ نے عراق کے خفیہ اور غیر اعلانیہ دورے کے دوران عراق کے صوبہ الانبار میں واقع امریکی فوجی اڈے عین الاسد میں امریکی فوجیوں سے ملاقات اور گفتگو کی۔ عراق کے سیاسی اور سماجی حلقوں نے امریکی صدر کے اس اقدام کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button