دنیا

امریکہ کا افغانستان سے آئندہ مہینوں میں 7000 فوجی نکالنے کا فیصلہ

امریکہ نے افغانستان سے اپنی آدھی فوج کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے نتیجے میں آئندہ مہینوں میں افغانستان سے 7000 امریکی فوجی نکل جائیں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فوج کو افغانستان میں تعینات اہلکاروں کی تعداد میں نصف فیصد کمی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، اس بارے میں منصوبہ بندی جاری ہے۔ واضح کیا گیا ہے کہ فوج کی تعداد میں 7ہزار اہلکاروں کی کمی کی جائے گی، یہ فیصلہ شام میں امریکی فوجیوں کی واپسی کے ساتھ ہی کیا گیا ہے۔ادھر امریکہ کے وزیر دفاع جیمز میٹس نے شام سے فوج واپس بلانے کے فیصلے سمیت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دیگر پالیسیوں سے ناراض ہو کر عہدے سے استعفی دیدیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button