عصر جاہلیت کی تہذیب سے دوری اپنائیں آیت الله حکیم

21 دسمبر, 2018 11:01

صوبہ واسط عراق کے شیعوں اور منصب داروں نے مرجع تقلید نجف اشرف حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم سے ملاقات و گفتگو کی ۔

حضرت آیت الله حکیم نے اس ملاقات میں عصر جاہلیت کی تہذیب سے دوری اپنانے پر زور دیا اور کہا: قبائل شرعی ذمہ داریوں پر عمل کرنے کی کوشش کریں ۔

انہوں ںے مزید کہا: مومنین خصوصا عراقی، دین و مذھب اور سرزمین کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں نیز ائمہ معصومین (علیہ السلام) کی سیرت و اخلاقیات اور فضائل کہ جس کا تحفظ و احترام دشمنوں پر بھی واجب و ضروری ہے، پر پابند رہیں ۔

سرزمین عراق کے اس مرجع تقلید نے واضح طور سے کہا: مومنین جہاں تک بھی ہوسکے دین و عقائد اسلامی کے پابند رہیں اور اپنے گھرانے اور سماج میں اسے قوت دینے کی کوشش کریں

3:36 شام مارچ 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔