عراق نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے پیش نظر ترکی کےسفارتکار طلب

15 دسمبر, 2018 09:21

عراق نے ملک کے شمالی علاقے میں بار بار فضائی حدود کی خلاف ورزی کے پیش نظر ترکی کے سفارتکار کو طلب کیا ہے۔

عراقی وزارت خارجہ نے ترکی کے سفیر کو ایک خط بھیج کر متعلقہ معاملے میں مخالفت درج کرائی ہے ۔

عراقی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نےشمالی عراق کے سنجر ماؤنٹین اور مکھمورعلاقوں کی کئی بار فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں

6:50 صبح مارچ 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔