پاکستان

لاپتہ شیعہ عزادار آفتاب علی نقوی (نومی) کی والدہ بیٹے کے فراق میں خالق حقیقی سے جاملیں

شیعت نیوز: کراچی سے جبری گمشدہ شیعہ عزادار سید آفتاب علی نقوی کی والدہ محترمہ بیٹے کی جدائی کے غم میں خالق حقیقی سے جا ملیں،مرحومہ آخری سانس تک اپنے لخت جگر کی راہ تکتی رہیں ،بیٹے کو ماں کا آخری دیدار تک کرنے کی اجازت نا ملی، ظالموں کوزرہ برابر بھی رحم نا آیا، تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حسن کالونی سے گذشتہ دوبرس سے جبری طور پر گمشدہ آفتاب علی نقوی (نومی )والدہ محترمہ مختصر علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں ، مرحومہ کی نماز جنازہ امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی ناظم آباد میں اداکی گئی جس میں شیعہ رہنمائوں سمیت علاقہ مکینوں اور پسماندگان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی بعدازاں مرحومہ کو آہوں اورسسکیوں میں قبرستان وادی حسین ؑ میں سپردلحد کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button