پاکستان
ڈیرہ اسماعیل خان، 36خطرناک تکفیری وہابی دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے فہرستیں بمعہ تصویر شاہراہوں پر آویزاں
شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم تنظیموں کے 36 ناموارخطرناک دہشتگردوں کی تصویریں آویزاں کردی گئیں، تفصیلات کے مطابق حکومت کو مطلوب کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ لسکر جھنگوی اور داعش کے دہشتگردوں کی فہرست بمعہ تصاویر ڈی آئی خان کے مختلف مقامات پر آویزاں کردی گئیں ہیں، مطلوب دہشتگردوں کی تصویریں مختلف چوراہوں پر لگائی گئیں ہیں، حکومت نے عوام سے ان دہشت گردوں کی گرفتاری میں تعاون کیلئے عوام سے اپیل کی ہے، واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان گذشتہ ایک دہائی سے تکفیری وہابی دہشت گردوں کی بربریت کے نشانے پر ہے جہاں ہزاروں شیعیان حیدر کرارؑ کو بے دردی سے شہید کیا گیا ہے۔