پاکستان

پشاور میں کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں ایک اور صحافی نور الحسن شہید ڈرائیور زخمی

شیعیت نیوز: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے نجی ٹی وی چینل کےرپورٹر نور الحسن گاڑی میں پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کیلئے جا رہے تھے کہ رِنگ روڈ پر کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی داعش کے مسلح موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر شہید ہوگئے جبکہ ڈرائیور زخمی ہوا۔سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شہیدصحافی کی گاڑی کا معائنہ کیا۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی۔خیبر یونین آف جرنلسٹس نے صحافی نورالحسن کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور آج احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button