من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگانا امریکی حکام کی عادت ہے، جواد ظریف

04 دسمبر, 2018 08:35

محمد جواد ظریف نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کے سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 سے متعلق بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ امریکا خود اس قرارداد کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔

محمد جواد ظریف نے کہا دوہرے معیار اورحقائق کے برخلاف باتیں کرنا امریکی پالیسی کا ایک حصہ بن چکا ہے.

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے کہا تھا کہ ایران درمیانے رینج کے بیلسٹک میزائل کے تجربے سے سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے.

8:54 صبح مارچ 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔