شام پراسرائیلی حملہ ناکام، اسرائیلی طیارہ تباہ

30 نومبر, 2018 08:39

غاصب اسرائیل نےدمشق کے مضافات اور جنوبی صوبے پر کئی میزائل فائر کیے، شامی فوج کےمطابق تمام میزائل فضا میں ناکارہ بنا دیے گئے۔

اسرائیلی طیاروں نے دمشق گورنریٹ کے قصبے الکسوہ کونشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ شام کے جنوبی صوبے القنیطہ کے علاقوں پر بھی اسرائیلی افواج کی جانب سے کئی میزائل داغے گئے۔ جس کے جواب میں شام کی فضائیہ نے اسرائیل کے جنگی جہاز کو شام کے جنوبی علاقے میں تباہ کر دیا ہے۔

شام کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق تمام اسرائیلی میزائلوں کو فضا میں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

12:13 شام مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔