صومالیہ میں شدت پسند تنظیم کا مذہبی مرکز پر حملہ، 18 افراد ہلاک
شیعیت نیوز: صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کے مذہبی مرکز پر خود کش حملوں میں 18 افراد اور 20 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آوروں نے مرکز کے باہر 2 خودکش دھماکے کیے اور پھر 4 حملہ آوروں نے عمارت میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی۔
شیعیت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دھماکوں اور فائرنگ کےت نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔صومالی پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا، سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 3 حملہ آور ہلاک ہوئے جب کہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔








