پاکستان

لاپتا افراد کی عدم بازیابی کے خلاف آئی ایس او کی لاہور میں ریلی، ہزاروں کارکنوں کی شرکت

شیعیت نیوز: امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی حمایت مظلومین اور استحکام پاکستان لاہور کی تاریخی مال روڈ پر نکالی گئی۔ ریلی ناصر باغ سے شروع ہوکر انارکلی چوک، جی پی او چوک، لاہور ہائیکورٹ سے ریگل چوک پہنچی جہاں سے ریلی پنجاب اسمبلی کے سامنے فیصل چوک میں پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ ریلی کی قیادت آئی ایس او کے نومنتخب مرکزی صدر قاسم شمسی نے کی۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی، سابق مرکزی صدر آئی ایس او انصر مہدی، علمائے کرام اور مختلف تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلبہ بھی شریک تھے۔ ریلی کے شرکاء "پاکستان زندہ باد” پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ” کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان بیدار ہیں، ہرسازش کا مقابلہ کریں گے، دشمن جان لیں پاکستان کے جوان ملک کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ قاسم شمسی کا کہنا تھا کہ لاپتہ شیعہ افراد کو فوری رہا کیا جائے، لاپتہ افراد کا کوئی جرم ہے یا وہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہیں تو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ قاسم شمسی نے کہا کہ ہم پاکستان کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں، وطن کا بھر پور دفاع کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button