ایران

سعودی صحافی کے قتل سے متعلق ٹرمپ کا بیان شرمناک ہے: جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں سعودی صحافی خاشقجی کے سفاکانہ قتل کے واقعے سے متعلق سعودی حکام کی حمایت میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نہایت ہی بے شرمی کے ساتھ سعودی حکام کے حق میں دینے والے بیانات میں ایران پر شرانگیزی کا الزام لگایا ہے.

محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ شاید ایران کیلی فورنیا میں آتشزدگی کا ذمے دار بھی ہو کیونکہ ہم نے امریکیوں کو ان کے جنگلات کی صفائی میں مدد فراہم نہیں کی جس طرح فن لینڈ میں جنگلوں کی صفائی کی جاتی ہے.

کیلی فورنیا میں آگ سے متاثرہ علاقے کے دورے کے موقع پر ڈونلڈٹرمپ نے کہا تھا کہ فِن لینڈ جنگل کی آگ سے بچنے کے لیے جنگلوں سے پتے و غیرہ صاف کرتا رہتا ہے. فِن لینڈ کے صدر«سائولی نینیسته» Sauli Niinistö نے ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کردیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر فن لینڈ کے شہریوں کی جانب سے ٹرمپ کی جگ ہنسائی ہوئی.

متعلقہ مضامین

Back to top button