عراقی صدر برہم صالح دورہ پرریاض پہنچ گئے،پرتپاک استقبال

20 نومبر, 2018 09:44

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے صدر برہم صالح ایران کا دورہ مکمل کرکے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں جہاں سعودی عرب کے بادشاہ نے ان کا استقبال کیا۔عراقی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ نے عراقی صدر کا شاندار استقبال کیا اور اس موقع پر ریاض کی سڑکوں کو عراقی پرچم کے ساتھ سجایا گيا ہے۔ اس سے قبل عراق کے صدر برہم صالح نے ایران کے صدر اور دیگر اعلی حکام سے دوطرفہ اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔

1:28 صبح جولائی 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔