الحنیوہ میں داعش دہشت گرد گروہ نے ایک چیک پوسٹ قائم کر دی

20 نومبر, 2018 09:18

لیبیا کے حکام نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ شہر سرت کے مشرق میں پچاس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع الحنیوہ میں داعش دہشت گرد گروہ نے ایک چیک پوسٹ قائم کر دی ہے۔اس چیک پوسٹ پر داعشی عناصر گاڑیوں کو روک کر ان کے کاغذات چیک کر رہے ہیں اور مسافروں اور ڈرائیوروں سے ان کی معلومات حاصل کر رہے ہیں۔شہر سرت شمالی لیبیا میں دارالحکومت طرابلس سے چار سو پچاس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے جہاں سے فوج نے داعش دہشت گردوں کا صفایا کر دیا تھا۔اس وقت یہ دہشت گرد عناصر شہر کے اطراف میں موجود ہیں اور سرکاری فوجیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

5:58 شام جولائی 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔