پاکستان

پاک ایران تعلقات خراب کرنیکی کوشش کرنیوالوں کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، جواد ظریف

شیعیت نیوز:  ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے، موجودہ حکومت میں ایرانی وزیر خارجہ کا یہ دوسرا دورہ پاکستان ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران سے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ پاک ایران تعلقات خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف سے وزیر خارجہ شاہ محمود کی ملاقات دفتر خارجہ میں ہوئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا کہ پاکستان ایران سے بہترین تعلقات کا خواہاں ہے، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور ایران مشکل کی گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے، مسئلہ کشمیر پر حمایت کرنے پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشکور ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک ایران سرحد امن کی سرحد تصور کی جاتی ہے، پاکستان اور ایران ملکر سرحد کو مزید پرامن بنائیں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات باہمی اعتماد، یکجہتی پر مبنی ہیں۔ پاک ایران تعلقات خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ملاقات میں پاکستان اور ایران کا مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ دفتر خارجہ میں ایرانی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button