عراق میں اعلی عہدیداروں کا مشترکہ اجلاس

12 نومبر, 2018 10:47

عراق کے صدر برہم صالح، وزیر اعظم عادل عبدالمہدی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے بغداد کے قصر السلام میں اپنے مشترکہ اجلاس میں کابینہ کی تکمیل کے عمل اور اعتماد کے ووٹ کے لئے پارلیمنٹ میں باقی وزرا کے نام پیش کئے جانے کے مسئلے پر غور کیا۔

اس اجلاس میں عراق کی سیکورٹی کی صورت حال، داعش دہشت گرد گروہ کے اقدامات اور عراقی صدر کے اتوار سے شروع ہونے والے غیر ملکی دورے پر گفتگو کی گئی۔

عراق سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے اعلان کیا ہے کہ سرحدوں پر پوری مستعدی کے ساتھ حشدالشعبی کے جوان تعینات ہیں اور یہ تعیناتی دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ اور سیکورٹی ضروریات کے پیش نظر عمل میں آئی ہے

11:54 صبح جون 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔