پاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ کی ایماءپر سندھ پولیس کی نواسہ رسول ﷺ امام حسن ؑ سے دشمنی ، جلوس نکالے پر ایف آیف آر کا اندراج

شیعیت نیوز: کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ ، لشکر جھنگوی ، داعش کی ایماءپر سندھ حکومت کی ماتحت خیرپورپولیس کی نواسہ رسول ﷺ سے بغض ودشمنی کی انتہاء، امام حسن مجتبیٰ ؑ کے یوم شہادت کے موقع پر نکالے گئے جلوس عزا ءکے خلاف بانی جلوس پر بے بنیاد ایف آئی آر کا اندراج،تفصیلات کے مطابق خیرپورپولیس کے اے ایس آئی ملعون ساجد حسین سومرو کی مدعیت میں 28صفرالمظفرکے قدیمی جلوس رحلت رسول خداﷺ اور امام حسن مجتبیٰ ؑ کے بانی جعفررضا، شجاع حیدراور ذاکر اہل بیت ؑ قمر علی ولدعلی حسن نقوی کے خلاف دفعہ 295-Aکے تحت توہین رسالت ﷺ کا جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، دریں اثناءفرقہ وارانہ بغض اور نفرت کی بنیاد پر کاٹی گئی اس ایف آئی آر پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کالعدم جماعتوں کی آلئہ کارنا بننے ، خیر پور میں رسول خداکی رحلت اور امام حسن مجتبیٰ ؑ کی شہادت کی مناسبت سے نکالا جانا والا جلوس عزا تقسیم ہند سے پہلے سے برآمد ہوتا آرہا ہے، جس کا پرمٹ بھی بیانیان جلوس کے پاس موجود ہے، ایک کالعدم جماعت کی خواہش پر ایک تاریخی جلوس سے ملت جعفریہ کسی صورت دستبردار نہیں ہوگی، یہ بے بنیاد مقدمات ہمیں عزاداری اہل بیت ؑ سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا سکتیں۔

واضح رہے کہ خیر پور میں کئی دہائیوں سے نکالے جانے والے جلوس رحلت رسول خداﷺاور امام حسن مجتبیٰ ؑ کے خلاف کالعدم سپاہ صحابہ اور متشددعلاقہ مکین گذشتہ کئی ہفتے سے منظم مہم چلانے میں مصروف عمل تھے، انہوں نے علاقہ بھر میں نفرف انگیز بینرز اور پوسٹرز بھی آویزاں کیئے، سوشل میڈیا پر مہم بھی چلائی، اعلیٰ سول وعسکری حکام کو خطوط بھی ارسال کیئے لیکن مومنین نے ہزاروں کی تعدادمیں اس جلوس میں شرکت کرکے ایک تکفیری عناصر کے عزائم کو خاک میں ملادیا تھا جس پر یہ عناصر آگ بھولا تھے اور سندھ پولیس نے ان کالعدم جماعت کے تکفیری عناصر کی ایماءپر رسول خدا ﷺ اور ان کے نواسے امام حسن ؑ کی یاد میں مجلس وجلوس منعقد کرنے کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے کا اندراج کرکے اہل بیت ؑ اطہار سے اپنی دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔

سندھ حکومت خصوصاً پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت آصف علی زرداری، بلاول بھٹو، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر داخلہ سندھ ، گورنر سندھ ، آئی سندھ ، ڈی جی رینجرزسے ملت جعفریہ مطالبہ کرتی ہے کہ سندھ پولیس میں شامل کالعدم تکفیری دہشت گردوں کی سہولت کالی بھیڑوں کا سفایا کرے جو صوبے میں مذہبی انتہاپسندی کے فروغ اور کالعدم تکفیری جماعتوں کی تقویت کا باعث بن رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button