پاکستان

افغانستان سے دو ازبک خودکش خواتین کے پاکستان میں داخل ہونےکا انکشاف، تصاویر جاری

شیعیت نیوز: حساس اداروں اور پولیس کی اطلاعات کے مطابق افغانستان سے دو ازبک خود کش خواتین پاکستان میں داخل ہو چکی ہیں دونوں خودکش خواتین کی تصاویر جاری ، تفصیلات کے مطابق قانون نافذکرنے والے اداروں نے پاکستان میں دہشت گردی کی بڑی کاروائیوں کی تیاری کا انکشاف کیا ہے،اطلاعات کے مطابق دو ازبک خودکش خواتین دہشت گرد حملوں کی نیت سےافغانستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوچکی ہیں، جو حساس مقامات اور تنصیبات سمیت عوامی اجتماعات کو نشانہ بناسکتی ہیں،حساس اداروں کی جانب سے دونوں مبینہ خودکش حملہ آورخواتین کی تصاویر بھی جاری کردی گئی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button