مادر وطن کا ایک اور سپوت کیپٹن زرغام فرید فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید

08 نومبر, 2018 12:01

شیعیت نیوز: پاک فوج کا ایک اور جوان مادر وطن کے دفاع کی راہ میں جام شہادت نوش کرگیا،کیپٹن زرغام فرید مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کی تلاش کے دوران اچانک دھماکے سے شہید ہوا، تفصیلات کے مطابق مہمند گیٹ مہمند ایجنسی میں کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردوں کی جانب سے بچھائی گئے بارودی سرنگ کی تلاش کے دوران پاک فوج کی بم ڈسپوزل اسکواڈ کے کیپٹن زرغام فرید نے جام شہادت نوش کیاجبکہ ایک سپاہی ریحان شدید زخمی ہواہے، واضح رہے کہ25سالہ شہید کیپٹن زرغام فرید غیر شادی شدہ تھے اوران کا تعلق پنجاب کے ضلع سرگودھا سے تھا، ان کی تدفین ان کے آبائی علاقے میں عمل میں لائی گئی جس میں عزیز واقارب سمیت پاک فوج کے اعلیٰ افسران نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اور انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیاگیا۔

12:48 شام جون 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔