ڈیرہ غازی خان سے کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار

06 نومبر, 2018 08:54

شیعیت نیوز:صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان سے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے ہیں جو عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔سی ٹی ڈی ذارئع کے مطابق دہشت گردوں میں محمد اسلام، کاشف اور صادق شامل ہیںجن کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔دہشت گردوں کو ڈیرہ غازی خان میں کچی کینال کے قریب سے گرفتار کیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

1:47 شام جون 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔