اسلام آباد:چہلم شہدائے کربلا ؑکا سکیورٹی,ٹریفک پلان تیار,5ہزار ملازمین ڈیوٹی دینگے

29 اکتوبر, 2018 08:24

شیعیت نیوز: حضرت امام حسینؑ اور ان کے جانثاروں کا چہلم اسلام آباد میں آج منایا جائیگا۔اس موقع پر مرکزی جلوس ذوالجناح و علم امامبارگاہ جی سکس ٹو لال کوارٹر سے ساڑھے بارہ بجے دن برآمد ہوگا۔جلوس براستہ میلو ڈی چوک،پولی کلینک سے گزر کر واپس مرکزی اما مبارگاہ جی سکس ٹو میں اختتام پذیر ہوگا۔اسلام آباد پولیس نے آج چہلم کے جلو س کی فول پروف سکیورٹی کیلئے پلان ترتیب دیا ہے ،1200 سے زائد پولیس افسران و ملازمین، رینجر ز،سی ٹی ایف کی ٹیمیں ،لیڈی کمانڈو ،لیڈیز پولیس ،فالکنز ،موٹر سائیکل ایگلزسکیورٹی اور پٹرولنگ پر مامور ہوں گے ۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے بھی چہلم کے جلوس کے لئے ٹریفک پلان جاری کر دیا جسکے کے مطابق ایس پی ٹریفک ،ڈی ایس پی،11انسپکٹرز سمیت354افسران وجوان ڈیوٹی دیں گے ۔ادھر راولپنڈی پولیس نے کل کے چہلم شہدائے کربلاؑ جلوس کا سکیورٹی پلان تیار کر لیا ۔ پولیس کے 3500سے زائدافسران وملازمین ڈیوٹی دیں گے ۔ٹریفک پولیس کے 6ڈی ایس پیز، 12انسپکٹرز،203وارڈنز اور 31ٹریفک اسسٹنٹس سپیشل ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔

8:11 شام جون 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔