کراچی، چہلم امام حسین ؑ پر 5311 اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دینگے
شیعیت نیوز:کراچی میں نواسہ رسول حضرت امام حسین ؑکے چہلم کے موقع پر 5ہزار 311اہلکار سیکورٹی فرائض انجام دیں گے۔چہلم امام حسین ؑکے حوالے سے پولیس نے سیکیو رٹی پلان ترتیب دے دیا ہے، جس کے مطابق مجموعی طور پر 5 ہزار 311 اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔چہلم کے سیکیورٹی پلان کے تحت 16 ایس ایس پیز،43 ایس پیز و ڈی ایس پیز اور 115 خواتین اہلکار بھی چہلم کی سیکیورٹی میں شامل ہوں گی۔جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 82 پولیس موبائلیں، 65 موٹر سائیکلیں، 7 بکتر بند اور 6 قیدیوں کو لانے والی وین بھی استعمال ہوں گی۔








