نوشہرہ، چہلم امام حسینؑ کے جلوسوں کیلئے ٹریفک پلان تشکیل
شیعیت نیوز: نوشہرہ ٹریفک پولیس نے چہلم امام حسین عیلہ السلام کے موقع پر جلوسوں کیلئے ٹریفک پلان تشکیل دیدیا ہے جس کے تحت نوشہرہ کینٹ بازار اور کینٹ میں مین جی ٹی روڈ مکمل طور پر بند رہے گا۔ پولیس ترجمان کے مطابق نوشہرہ کینٹ بازار اور کینٹ کے مقام پر جی ٹی روڈ کے کچھ حصے کو کل 28 اکتوبر کو چہلم امام حسینؑ کے سلسلہ میں نکلنے والے جلوسوں کے باعث ٹریفک کیلئے بند کیا جائے گا، لہٰذا عوام متبادل روٹس کا استعمال کریں۔ ترجمان کے مطابق عوام کسی بھی مشکل سے بچنے کیلئے بائی پاس کا استعمال کریں جبکہ راولپنڈی سے پشاور، پشاور سے راولپنڈی، مردان سے جہانگیرہ اور راولپنڈی جانے والی گاڑیاں موٹروے ایم ون اور ایم ٹو یا متبادل روٹس کا استعمال کریں۔








