پاکستان

توہین عدالت کاسہارالیکرطالبانی ذہنیت رکھنے والےاہلکاروں نے فیصل عابدی کے خلاف مقدمات بنائے، علامہ ناظرتقوی

شیعیت نیوز: ریلیز فیصل رضا عابدی مو ومنٹ کی جانب سے فیصل رضا عابدی کی بلا جواز گر فتاری کے خلاف ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گے جبکہ کراچی میں مرکزی مظاہرہ بعد نماز جمعہ خوجہ اثنا ء عشری مسجد کھارادر کے باہر کیا گیا جس میں فیصل رضا عابدی کے والد نیئر رضا عابدی، علماء کرام ،زاکرین نے بڑی تعداد میں شر کت کی اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نیئر رضا عابدی اور علماء کرام کا کہنا تھا فیصل رضا عابدی ایک محب وطن شخصیت ہے ان پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمے کا اندراج قابل مزمت ہے فیصل رضا عابدی کو زنجیروں میں جکڑ کر عدالت میں لایا جانا قابل مزمت ہے ایسے مناظر تو قوم نے بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے وقت بھی نہیں دیکھے تھے توہین عدالت کا سہارا لیکر طا لبانی زہنیت رکھنے والے سر کاری اہلکاروں نے فیصل رضا عابدی کے خلاف بے بنیاد مقد مات کا اندراج کرایا ہے جسے بعض متعصب سوچ رکھنے والے انصاف کی فراہمی کے دعویدار سہولت فراہم کر رہے ہیں ملت جعفر یہ سمیت ملک کے تمام مظلوم محروم دہشت گردی کا شکار عوام کے لئے فیصل رضا عابدی کی آواز امید کی کرن ہے فیصل رضا عابدی قانون پسند اور انصاف پر یقین رکھنے والا وہ فر زند پاکستان ہے جس نے کبھی قانون کو ہا تھوں میں لیکر کوئی قدم نہیں اٹھایا انہوں نے ہمیشہ حق و سچائی پر مبنی اپنے خیالات اور مطا لبات سمیت آکر کسی پر کوئی الزام عائد نہیں کیا با قا عدہ دلائل شواہد اور دستا ویزی ثبوت کے ساتھ گفتگوں کی فیصل رضا عابدی پاکستان اور عوام پاکستان کے مفاد میں بات کرتے ہیں جسے آج جرم بنا دیا گیا ہے لہذا ہم مطالبہ کر تے ہیں کہ فیصل رضا عابدی پر سے تمام جھوٹے مقد مات ختم کئے جا ئیں اور انہیں با عزت بری کیا جائے احتجاجی مظاہرے میں علامہ ناظر عباس تقوی (صدر شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ)،علامہ علی کرار نقوی،علامہ نثار قلندری،علامہ فرقان حیدر عابدی،مزہبی اسکالر سیدہ خانم زیدی،صغیرعابد ،محمد یعقوب شہباز،راشد رضوی ،اقبال حیدر عموں ،سہیل رضا،رضی حیدررضوی،عباس حیدر زیدی سمیت دیگر نے شر کت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button