ایم ڈبلیوایم رہنمازہرانقوی کی جانب سےپنجاب اسمبلی میں بہاولنگرواقعے کےخلاف تحریک التواءداخل، صوبائی وزراءسے ملاقات

19 اکتوبر, 2018 14:46

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے ضلع بہاولنگر میں خواتین عزاداروں پر پولیس کے تشدد اور فحش کلامی پر تحریک التوائےکار اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے پاس جمع کروادی ہے، بعد ازاں انہوں نے اسمبلی فلور پرصوبائی وزیر قانون محمد  بشارت راجہ سے ملاقات کی بعد ازاں انہوںنے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما ناصرعباس شیرازی، اسدعباس نقوی اور شیعہ شہریان پاکستان کے کنوینئرسید وقارالحسنین نقوی کے ہمراہ وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سےبہاولنگرمیں
خواتین عزاداروں پر پولیس کے تشدد، چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی کا فوری نوٹس لینے اور سخت تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا،وزیر قانون پنجاب بشارت راجہ اور وزیر بلدیات عبد العلیم خان نےزہرانقوی کو بہاولنگر میں ہونے والے واقعے پرحکومت پنجاب کی طرف سے فور ی کاروائی کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

6:27 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top