10دن میں کالعدم خارجی دہشت گرد تنظیم کے3خطرناک ٹارگٹ کلرز کی رہائی – انصافی حکومت کہاں ہے؟

19 اکتوبر, 2018 13:04

شیعیت نیوز: گزشتہ کئی برسوں سے کوئٹہ میں کالعدم دیوبندی گروہ لشکر جھنگوی سپاہ صحابہ اور داعش کے دہشت گرد ، دوسرے مسالک اور فرقے کے لوگوں بشمول اہلسنت بریلوی، شیعہ، صوفی اور اس کے علاوہ مسیحیوں کو اپنی خارجی تکفیری دہشت گردی کا نشانہ بناتے رہے ہیں اوراپنے ہم مسلک طالبان کے ساتھ مل کر ان کے بم دھماکوں اور خود کش حملوں کا نشانہ وکلاء، پولیس اور فوج کے علاوہ جھل مگسی، حضرت شاہ نورانی (خضدار) اور دیگر مقامات پر اولیا الله کے مزارات مقدس اور عام شہری بڑی تعداد میں بنے ہیں جن میں سینکڑوں کی تعداد میں اہلسنت بریلوی، ہزارہ شیعہ اور دیگر بے گناہ افراد شہید ہوۓ –

اطلاعات کے مطابق حالیہ چند دنوں میں ان خوارج کی حامی چند کالی بھیڑوں نے چپکے سے کالعدم لشکر جھنگوی سپاہ صحابہ کے گرفتار ٹارگٹ کلرز اور ان کو برین واش کرنے والے تکفیری مولویوں کو رہا کرنا شروع کیا ہے جس سے بلوچستان کے بے گناہ عوام میں خوف اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،پچھلے دو ہفتوں میں سپا ہ صحابہ لشکرجھنگوی (جعلی اہلسنت والجماعت) نے ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے ملک بھر میں پانچ بے گناہ شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے- کراچی میں سنی تحریک اور تحریک لبیک کے کارکنان پر حملے ہوۓ ہیں –

گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی اور داعش کے تین سرگرم رہنمائوں کو خاموشی کے ساتھ رہا کیا گیا ہے،5اکتوبرکو سپا ہ صحابہ کا ٹارگٹ کلر عبدالکبیر شاکر تین سالہ قید کی بعد چپکے سے آزاد کر دیا گیا – 12اکتوبر کوسپا ہ صحابہ کے ایک اور ٹارگٹ کلر جمیل احمد کو کوئٹہ میں چپکے سے آزاد کر دیا گیاجبکہ 15اکتوبر کو سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے ایک اور خطرناک دہشت گرد مولوی شاہ حیدری کو بھی رہاکردیا گیا ہے، ان تینوںدہشتگردوں کو آزاد کروانے اور جیل سے چھوٹنےکے بعد استقبال کرنے والا لشکرجھنگوی جعلی اہلسنت والجماعت کوئٹہ کا رہنما رمضان مینگل دیوبندی ہےجو جھل مگسی اور شاہ نورانی کے مزارات پر خود کش حملوں میں ملوث ہے اور داعش کا مقامی ہینڈلر ہے،ہم مرکز اور صوبائی حکومت میں موجود تحریک انصاف کے کار پردازان سے مطا لبہ کرتے ہیں کہ ریاست میں موجود کالی بھیڑوں کا نوٹس لیں، ان کو لگام ڈالیں، دہشت گردوں اور ان کے سرغنوں کو گرفتار کر کے فی الفور تختہ دار پر لٹکائیں اور کالعدم جماعتوں پر مکمل پابندی کا اطلاق کریں،خدا نخواستہ ان خارجی ناصبی دہشتگردوں کی آزادی کی قیمت معصوم پاکستانیوں کو چکانی ہو گی ۔ خاموشی اختیار کر کے شریک جرم نہ بنیں، آواز اٹھائیں اس سے پہلے کہ لاشیں اٹھانی پڑ جائیںکیونکہ 22کروڑمحب وطن اور غیور پاکستانی عوام کا مطالبہ ہے کہ تکفیری دہشت گردوں سے پاک پاکستان، محفوظ پاکستان

2:59 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top