پاکستان

فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا آغاز، کراچی پریس کلب پر مظاہرہ

شیعیت نیوز: وائس آف شہداء کے چیئرمین سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،اس سلسلے میں شیعان علیؑ پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع ہر مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما سہیل مرزا اور صغیر عابد نے خطاب کیا۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کی مذمت اور رہائی کے مطالبات پر مبنی بینرز و کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مقررین اور احتجاجی مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فیصل رضا عابدی کو فی الفور رہا کیا جائے، ورنہ انصاف کا شور مچانے والی حکومت کو اس کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑیگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button