مشرق وسطی

شام انسانی، سیاسی اور اقتصادی اعتبار سے عراق کا ہمسایہ ملک ہے

عراق کے وزیرخارجہ ابراہیم الجعفری نے  دمشق میں شام کے وزیرخارجہ ولید المعلم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ شام انسانی، سیاسی اور اقتصادی اعتبار سے عراق کا ہمسایہ ملک ہے اور یہ ہمسایگی فقط جغرافیائی لحاظ سے نہیں ہے بلکہ دونوں ملکوں کے تعلقات پہلے سے بھی زیادہ فروغ پانے چاہئیں – عراقی وزیر خارجہ الجعفری نے کہا کہ شام نے بحران کو عبور کرلیا ہے اور شامی عوام اور حکومت کی پامردی کی وجہ سے شام نے دہشت گردوں کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی ہے- ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے شام کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی وہ اپنے مقصد میں ناکام رہے ہیں – شامی وزیرخارجہ ولید المعلم نے بھی اس پریس کانفرنس میں کہا کہ علاقے اور دنیا کے سبھی ملکوں کو عراق اور شام میں دہشت گردوں کے خلاف کامیابی سے فائدہ پہنچےگا –

متعلقہ مضامین

Back to top button