پاکستان

بحریہ ٹائون میں سپاہ صحابہ کے دفترکے قیام کی شیعیت نیوز کی خبرپرچیئرمین بحریہ ٹائون کا فوری ایکشن

شیعیت نیوز: بحریہ ٹائون کراچی میں کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی ، داعش کے دفتر کے قیام اور جھنڈے لگانےپر شیعیت نیوزکی احتجاجی خبر پر چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض نے فوری ایکشن لے لیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپر جاری اپنے پیغام میں کہاہے کہ بحریہ ٹائون کراچی میںکالعدم جماعت کے دفتر کے قیام کی سوشل میڈیا پر چلنے والی متعددخبروں کے بعد بحریہ ٹائون انتظامیہ کی جانب سے فوری ضروری قانونی اقدامات اٹھا لیئے گئے ہیں، اس سلسلے میں قانون نافذ کرنےوالے اداروں اور اعلیٰ حکومتی وعسکری شخصیات کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے تاکہ وہ ان کالعدم جماعت کے افراد کو پر امن رہائشی آبادی میں محفوظ پناہ لینے سے روکنے میں ہماری معاونت کریں،ملک ریاض نے مزید کہاکہ بحریہ ٹائون کی معیاری ادارتی پالیسی کے مطابق کسی کوبھی یہاں فرقہ واریت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ جس کی بناءپر کسی بھی دوسرے مذہب ومسلک کے ماننے والے کی دل آزاری ہو ، بحریہ ٹائون اپنے تمام معزز رہائشیوں کو محفوظ اور پر امن رہائشی ماحول کی فراہمی کی یقین دہانی کرواتا ہے ۔

واضح رہے گذشتہ دنوں بحریہ ٹائون کراچی میں مجلس عزاکے انعقاد، علم حضرت ابوالفضل العباس ؑ کی تنصیب اور امام بارگاہ جاگیر علی اکبرؑکیلئے اراضی کی مخصوصی کے بعد بحریہ ٹائون کے بعض متعصب افسران کی ایماءپر کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور داعش کے سرغنہ اور ہزاروں شیعہ سنی مسلمانوں، فوجی جوانوں اور اسکولوں کے معصوم بچوں کے قاتل ملا اورنگزیب فاروقی نے اپنے درجنوں کارندوں کے ہمراہ بحریہ ٹائون کراچی میں اپنے جھنڈے لگاکر دفتر کا افتتاح کیا تھا اور فرقہ واریت سے بھرپور تقریر بھی کی تھی جسمیں 6اکتوبر کو بحریہ ٹائون کراچی میں جلسہ کے انعقاد کا اعلان بھی کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button