یمن

عالمی عدالت انصاف کو امریکی صدر کی ایک بار پھر دھمکی

عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے امریکہ اور سی آئی اے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی، مشتبہ افراد کو اغوا کرنے اور انہیں ایذائیں پہنچانے کے الزام عائد کیے جانے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ مذکورہ عدالت کے ججوں کو پابندیوں کو سامنا کرنا پڑے گا۔
عالمی فوجداری عدالت نے حکومت امریکہ اور سی آئی اے کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، مشتبہ افراد کے اغوا، انہیں ایذائیں دینے اور افغانستان، رومانیہ، پولینڈ اور لتھوانیا میں خفیہ جیلوں کے قیام سے متعلق کیس کا جائزہ مکمل کر لیا ہے۔
عالمی عدالت انصاف کا قیام انیس سو اٹھانوے میں معاہدہ روم کی بنیاد پر عمل میں آیا تھا اور اس کا مقصد انسانیت کے خلاف جرائم، نسلی اور جنگی جرائم کا جائزہ لینا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button