پاکستان

راجن پور: کالعدم جماعت کی ایماء پر شیعہ مسجد کو تالا، نمازی مسجد کے باہر نماز پڑھنے پر مجبور

شیعیت نیوز: پنجاب کے علاقہ راجن پور میں ڈی سی او اللہ دتہ وڑاچ نے کالعد م جماعت کی ایماء پر قدیم شیعہ جامع مسجد کو تالا لگادیا، نماز مسجد کے باہر ٹینٹ لگا کر نماز پڑھنے پر مجبور ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع راجن پور میں کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے کے مولوی موسی جسکانی کے کہنے پر DCOراجن پور نے مسجد حسین ابن علی علیہ سلام کو تالا لگا دیا، کالعدم جماعت کے مولوی کو مسجد حسین ابن علی علیہ سلام جہاں شیعہ نماز عبادت پرودگار کرتے تھے ہضم نہیں ہورہی تھی اس نے علاقہ کے ڈی سی او کے ساتھ سازش کرکے شیعہ مسجد غیر قانونی قرار دیدکر بغیر کسی اطلاع سیل کردیا۔

علاقہ کے مومنین نے احتجاجاً نماز مسجد کے سامنے ٹینٹ لگا ادا کرنا شروع کی ہوئی ہے، البتہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے نئے پاکستان کے دعویدار پنجاب کی نئی حکومت بھی ن لیگ تکفیری نواز پالیسی پر گامزن ہے اور اسکے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہی ۔

دوسری جانب علاقہ کے مومنین سمیت ملک بھر شیعیاں حیدر کرار نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسجد حسین ابن علی علیہ سلام کی بندش کو فوری ختم کروا کر ڈی سی او کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں۔

 

43143983_176850316562421_3465462876095905792_n.jpg

43093379_176850359895750_8966474387725221888_n.jpg

43101769_176850396562413_5677436024981028864_n.jpg

 

متعلقہ مضامین

Back to top button